حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ روایت کتاب "ترجمه فروع کافی" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا مکمل متن اس طرح ہے:
قال الامیر المومنین علیہ السلام:
زُورُوا مَوْتَاكُمْ فَإِنَّهُمْ يَفْرَحُونَ بِزِيَارَتِكُمْ وَ لْيَطْلُبْ أَحَدُكُمْ حَاجَتَهُ عِنْدَ قَبْرِ أَبِيهِ وَ عِنْدَ قَبْرِ أُمِّهِ بِمَا يَدْعُو لَهُمَا
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے مرحومین کی (قبور کی) زیارت کرو کیونکہ وہ آپ کی زیارت سے خوش ہوتے ہیں اور تمہیں چاہئے کہ اپنے ماں باپ کی قبر پر ان کے لئے دعا کرتے وقت اپنی حاجت کے پورا ہونے کے لئے بھی دعا کیا کرو۔
ترجمه فروع کافی؛ ج ۱، ص ۵۱۳